مختلف ساگوں میں سے پالک بھی ایک قسم کا ساگ ہے ۔ اسے انگریزی میں Spinach کہتے ہیں ۔ پالک دنیا بھر میں پایا جاتاہے۔ یہ سبز پتوں والی سبزی سال بھر رہتی ہے پالک کے فولادی فوائد۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔ یہ نہایت سستا ہوتا ہے اور آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے۔ اسے تیار کرنا یعنی پکانا بھی آسان ہے۔ اس لئے اسے آسانی سے غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پالک صحت بخش اور بہت لذیذ ہوتاہے۔ ہر مزاج کے افراد کو یہ موافق آتا ہے ۔ یہ دوسری اور سبزیوں کی بہ نسبت سب سے زیادہ زود ہضم ہے۔اسے پکا کر یا کچا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ مختلف سبزیوں مختلف قسم کے ساگوں مثلاً سرسوں کا ساگ ، میتھی یا بتھوئے کا ساگ وغیرہ یا گوشت کے ساتھ بھی ملا کر پکایا جاتاہے۔ اگر مولی کے پتوں اور پالک کو باریک باریک کاٹ کر اس پر نمک چھڑ ک کر بطور سلاد کچا کھایا جائے تو اس کے کھانے سے جسم میں حیاتین کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
پالک کے غذائی اجذاء
پالک میں شامل قیمتی غذائی اجذاء معدنیات اور وٹامنز کی وسیع اقسام کی بناء پر اسے سپر فوڈ ( Super Food) کہا جاتا ہے۔اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین، میگنیشیم، آئرن، نمکیات ، تانبا، وٹامن اے ، وٹامن k ، وٹامن سی ، فاسفورس اور فولیٹ وغیرہ اس کے غذائی اجذاء ہیں ۔ پالک ایک مشہور اور عام سبزی ہے جس کے طبی فوائد بے شمار ہیں۔ یعنی پالک ایک فعال غذا ہے۔
پالک کی خاصیت
پالک ایک سرد مزاج ساگ ہے اس لئےاکثر سرد مزاج افراد پر اس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتےاس لئے سرد مزاج افراد کے لئے یہ گوشت کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہے ۔ یہ نہایت زودہضم ہوتا ہے اس لئے معدہ کی جلن اورسوزش میں مفید ہے۔ پالک کی سرد مزاجی دور کرنے کےلئے اسے پکاتے وقت اگر اس میں تھوڑی سی دار چینی کوٹ کر شامل کردی جائے تو اس کا مزاج تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگر گلے میں درد ہو تو اس کے پتے ابال کر اس پانی سے غرارے کرنے سے گلے کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
پالک کے فوائد
پالک کے فولادی فوائد جسمانی صحت کو برقرار رکھنے میں کتنے معاون ثابت ہوتے ہیں اس کا اندازہ اس میں شامل غذائی اجذاء اور اس سے حاصل ہونے والی افادیت سے لگایا جاسکتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء
یہ بہت سے وٹامنز اور معدنیات کے ساتھ ساتھ ، اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء بھی فراہم کرتا ہے۔ پالک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء سے بھی مالا مال ہے ۔ اینٹی آکسیڈینٹ کو الفا-لیپوک ایسڈ کہا جاتاہے۔ جو سوزش کو کم کرنے ،جسم میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔ یہ جسم میں کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس میں شامل فلاوونائڈ اور کیمپفیرول اجزاء نہ صرف کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں بلکہ اسے نشو ونما پانے اور پھیلنے کے عمل کوسست بھی کرتے ہیں۔
فائبر
اس میں موجود فائبر آنتوں کو متحرک کرتا اور قبض کو دور کرتاہے۔ یہاں تک کے پالک کے استعمال سے دائمی قبض کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔ یہ ہاضمے کے نظام کوبھی درست رکھتاہے۔
آئرن
آئرن چونکہ اس کا خاص جز ہے اس لئے پالک آئرن حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ جو جسم میں ہیمو گلوبن بنا تاہے۔ اس لئے یہ جسم کو طاقت و توانائی فراہم کرتاہے۔ یہ معدہ کی سوزش کو بھی ختم کرتا ہے۔
کیلشیم
پالک میں موجود کیلشیم ہڈیوں ، عضلات اور جوڑوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتاہے۔
میگنیشیم
پالک میں شامل میگنیشیم ، پٹھوں اور اعصاب کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ، دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھتا ، اور بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھبے سے روکتاہے۔
وٹامنز
اس میں شامل وٹامن اے اور وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانےمیں مدد کرتے ہیں اور جلد کوصحت مند بناتے ہیں ۔ وٹامن بی خون کے سرخ خلیات اور ڈی این اے بنانے میں مدد کرتاہے۔ فولک ایسیڈیہ پٹھوں کی نشو ونما اور افعال میں معاون ثابت ہوتاہے ۔
پالک دماغی صحت کے لئے بہتر ین
پالک کے اثرات دماغ کی حفاظت میں بھی معاون کردار ادا کرتے ہیں ۔ کیونکہ جو لوگ سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں ان کی دماغی یا علمی صلاحیتیں اطمینان بخش ہوتی ہیں ۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے
پالک میں قدرتی طور پر پائے جانے والے نائٹریٹس وہ مرکبات ہیں جو جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے اورخون کی بند شریانوں کو کھولتے ہیں جس سے دل کے افعال پر بھی بو جھ نہیں پڑتا اور بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتے ہیں۔ اس میں شامل پوٹاشیم کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو اپنی خوراک میں پالک کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتاہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کرتاہے۔
آنکھوں کے لئے مفید
پالک میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس میں ایک آکسیڈینٹ جسے لوٹین کہتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کےلئے بہت مؤثر ہے ۔ یہ آنکھوں کی ایک خاص بیماری جس میں نظر کا کمزور ہوجانا اور مرکزی نقطہ نظر کا دھندلا ہوجانے سے محفوظ رکھتی ہے۔
دمہ کی روک تھام
پالک میں موجود غذائی اجزاء میں سے ایک جذ بیٹا کیروٹین ہے۔ پالک بیٹا کیروٹین حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔جو دمے کی بیماری سے محفوظ رکھتاہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
وٹامن K کی کمی سے ہڈیوں کے کمزور اور ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اچھی صحت کے لیے وٹامن کے (K) کا مناسب استعمال ضروری ہے ۔ اس لئے پالک میں موجود وٹامن K ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
ہاضمے کی درستگی
پالک میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ، اس لئے یہ قبض کو دور کرنے اور ہاضمے کو صحت مند اور درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
صحت مند جلد اور بال
پالک سے کافی مقدار میں وٹامن اے بھی حاصل ہوتا ہے اور وٹامن سی بھی ، جو جلد اور بالوں کو روکھا ہونے سے محفوظ رکھتا اور صحت مند رکھتاہے۔ اور وٹامن سی پر مشتل سبزیاں اور پھل بھی جلد اور بالوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔آئرن کی کمی بھی بالوں کے گرنے کی ایک وجہ ہے ، جسے آئرن سے بھرپور غذاؤں جیسے پالک کے مناسب مقدار میں استعمال کرنےسے روکا جا سکتا ہے۔
پالک ایک مفید اور صحت بخش ساگ ہے۔ پالک بالوں جلد ، اور ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ نزلہ ، زکام ، کھانسی ، بخار اور گردہ کے درد میں بہت موثر غذا ہے۔پالک میں دار چینی ملا کر پکانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ اورخوشبو بڑھ جاتی ہے بلکہ اس سے طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں ۔ اور اس کے مزاج پر اچھا اثر پڑتا ہے۔اور یرقان اور خشک کھانسی کے مریضوں کے لئے نفع بخش ثابت ہوتا ہے۔ یہ پیشاپ آور ہے اس لئے مثانے میں پتھری کی شکایت اس کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں گلوکوز کی سطح کو بہتر بناتا ہے ۔
محققین کے مطابق کثرت سے پالک کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے کینسر ، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماریوں ، اور موٹاپا سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔کسی بھی غذائی اجناس سے فائدہ حاصل کرنے کےلئے اسے اعتدال میں استعمال کرنا ہی بہترین طریقہ ہے۔پالک بھی اعتدال میں استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اس میں فائبر کافی مقدار میں شامل ہوتاہے جو دیر سے ہضم ہوتاہے اس لئے بعض اوقات یہ پیٹ میں درد اور اسہال کا سبب بھی بن جاتا ہے