پیر, مارچ 1, 2021
طب و حکمت
  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
    • الف
      • اندرجوتلخ
      • اندرائن / تُمہ/ حنظل
      • اسپند (حرمل)
      • اشوک۔ اشوکا
      • آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی
      • انیسوں
      • ایشر
      • اتِیس تلخ
      • اجوائن خُراسانی
      • ازخر۔ لیمن گراس
      • اسپغول مسلم
      • اجمود(وَل اجوائن)(کرفس)
      • اسطو خودوس
      • املی
      • اننت مُول۔ساروا
      • اُونٹ کٹارہ
      • ایلو۔مُصّبر
    • ب
      • بھنگرہ
      • بھنگ
      • بِھنڈی
      • بہمن سرخ و سفید
      • باجرہ
      • بانس
      • بارتنگ سبز
      • بابچی
      • بداری کند۔ کھیر بدار
      • بچھناک( میٹھا تیلیہ)
      • بداری کند
      • بابونہ
      • بسفائج
      • بجورا
      • بھوج پتر
      • بتھوا چینوپوڈیم
      • بُبول( کیکر)
      • بتھوا
      • بْکل (مولسری)
      • بلادر- بھلاوا
      • بلیلہ یا بہیڑہ
      • بلی لوٹن- بادر نجبویہ
      • بادام
      • برہمی
      • برنجاسف
      • بَرنا
      • بسکھپرا( پْنرنواہ)
      • بکائن
      • بنولہ(پنبہ دانہ)
      • بنفشہ
      • بِندال
    • پ
      • پالک
      • پتنگ ۔بکم
      • پتھری توڑ۔پاشان بھید
      • پاپڑا(شاہترہ)
      • پپیتا(ارنڈ خربوزہ)
      • پپلی (فِلفِل دراز)
      • پاٹلا۔پاڈھل
      • پارس پیپل
      • پٹول۔پَروَل
      • پُٹھکنڈا(چرچٹہ)
      • پنواڑ چکر مرد
      • پلاس (ڈھاک)
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
    • الف
      • اندرجوتلخ
      • اندرائن / تُمہ/ حنظل
      • اسپند (حرمل)
      • اشوک۔ اشوکا
      • آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی
      • انیسوں
      • ایشر
      • اتِیس تلخ
      • اجوائن خُراسانی
      • ازخر۔ لیمن گراس
      • اسپغول مسلم
      • اجمود(وَل اجوائن)(کرفس)
      • اسطو خودوس
      • املی
      • اننت مُول۔ساروا
      • اُونٹ کٹارہ
      • ایلو۔مُصّبر
    • ب
      • بھنگرہ
      • بھنگ
      • بِھنڈی
      • بہمن سرخ و سفید
      • باجرہ
      • بانس
      • بارتنگ سبز
      • بابچی
      • بداری کند۔ کھیر بدار
      • بچھناک( میٹھا تیلیہ)
      • بداری کند
      • بابونہ
      • بسفائج
      • بجورا
      • بھوج پتر
      • بتھوا چینوپوڈیم
      • بُبول( کیکر)
      • بتھوا
      • بْکل (مولسری)
      • بلادر- بھلاوا
      • بلیلہ یا بہیڑہ
      • بلی لوٹن- بادر نجبویہ
      • بادام
      • برہمی
      • برنجاسف
      • بَرنا
      • بسکھپرا( پْنرنواہ)
      • بکائن
      • بنولہ(پنبہ دانہ)
      • بنفشہ
      • بِندال
    • پ
      • پالک
      • پتنگ ۔بکم
      • پتھری توڑ۔پاشان بھید
      • پاپڑا(شاہترہ)
      • پپیتا(ارنڈ خربوزہ)
      • پپلی (فِلفِل دراز)
      • پاٹلا۔پاڈھل
      • پارس پیپل
      • پٹول۔پَروَل
      • پُٹھکنڈا(چرچٹہ)
      • پنواڑ چکر مرد
      • پلاس (ڈھاک)
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
طب و حکمت
No Result
View All Result
Home جڑی بوٹی
Mango Ginger

آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی (Mango Ginger)

مقام پیدائش:ہندوستان میں بنگال، ممبئی اور مغربی گھاٹ کے پہاڑوں پر پائی جاتی ہے۔

فوائد:کھجلی کے لئے مفید پائی گئی ہے۔ پھوڑے، پھنسی وغیرہ میں بھی اس کا بیرونی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ابٹن چہرے کی رنگت کو صاف کرتا ہے۔

مختلف نام:ہندی آنبہ ہلدی، کپور ہلدی، پنجابی جویہ ہلدی، اردو آنبہ ہلدی، سنسکرت میدہ، دارو، کر پورہ، گجراتی آنبہ ہلدر، بنگالی آم آوا،مرہٹی آبےہلد، سندھی نر ہینڈ، لاطینی کر کیوما ایرو میٹکا اور اسے انگریزی میں مینگو جنجر(Mango Ginger) کہتے ہیں۔

شناخت:ایک خوبصورت نارنج کے مانند درخت کی جڑ ہے جو ہلدی کی مانند لیکن اس سے بڑی ہوتی ہیں۔ یہ پودا برسات کے آخری نصف حصہ میں پھولتا ہے۔

قسمیں:اس کے درخت دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ آنبہ ہلدی کے پتے لمبے اور نوکدار ہوتے ہیں۔آنبہ ہلدی کی گانٹھ بڑی اور اندر سے لال ہو تی ہیں لیکن ہلدی کی گانٹھ چھوٹی اور پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔آنبہ ہلدی میں جھریاں نہیں ہوتیں۔

پھول شیریں اور مہتاب جیسے لگتے ہیں۔ اس کی تازہ جڑ توڑنے پر آم کی کیری جیسی خوشبو دیتی ہے اس لئے آنبہ ہلدی مینگو خنجر کے نام سے جانی جاتی ہے۔

ماڈرن تحقیقات: اس میں ایک اُڑنے والا تیل بھی پایا جاتا ہے۔ رال شرکرہ، گوند، سٹارچ، ایلبیومینائیڈز، آرگینک وغیرہ پائے جاتے ہیں۔

رنگت:چھال زرد، سرخی مائل، جڑ زرد، خوشبودار۔

مزاج:دوسرے درجہ میں گرم اور خشک۔

مقدار خوراک:دو گرام سے تین گرام تک۔

فوائد:اس کا بنا منجن منہ کا ذائقہ درست کرتا ہے۔ زخموں کو جلد اچھا کرتی ہے۔ کھانسی اور بخار و کے لئے بھی مفید ہے۔

آنبہ ہلدی کے آ سان و آزمودہ مجربات

سوجن:آنبہ ہلدی کو کوار پٹھا کے گووا پر ڈال کر گرم کر کے سوجن کے مقام پر باندھیں اس سے سوجن دور ہو جائے گی۔

چوٹ:آنبہ ہلدی اور چوٹ سجی دونوں کو پیس کر گرم کرکے چوٹ والی جگہ پر باندھیں۔ اس سے چوٹ و سوجن دور ہو جائے گی۔

پھوڑے پھنسی:پھوڑے پھنسیوں کے لئے بطور ضماد استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے انڈے کی سفیدی میں ملاکر لیپ کیا جاتا ہے۔

پائیورپا:اس کا منجن منہ کا ذائقہ درست کرتا ہے پائیوریا میں صبح شام منجن کی مانند استعمال کرنے سے پائیوریا چند دنوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔

دوائے ٹکور:آنبہ ہلدی، ہاتھی دانت کا برادہ، مالکنگنی، ناریل پرانا، ہر ایک 20 گرام۔

سب ادویات کو کوٹ کر سات پوٹلیاں بنا لیں اور رات کو گرم کرکے ایک ہفتہ تک روزانہ ایک پوٹلی سے 15- 20 منٹ تک سینک کریں۔ مردانہ کمزوری کے لئے مفید ہے۔

اُبٹن بہار ِشباب:خشخاش، کچور، ناگر موتھا،آنبہ ہلدی، صندل سرخ سب کو ہم وزن ملا کر سفوف تیار کرلیں۔ اس میں نارنگی کے چھلکے کا سفوف ہم وزن ملا لیں، تیار ہے۔ بوقت ضرورت جسم پر مالش کرکے غسل کر لیا کریں۔ جلد اور بدن نرم، ملائم، چمکیلا اور خوبصورت ہو جائے گا۔ خوشبو کی لہریں دماغ کو معطر کر دیں گی۔

ابٹن شباب افروز:بابڑنگ، بابچی، خشخاش،آنبہ ہلدی، ناگر موتھا، کچور، پانڑی، پوست ترنج، صندل سفید یا سرخ۔ تمام اشیاء ہم وزن سفوف کرلیں، اس میں حسب پسند خوشبویات ملا لیں۔ بوقت ضرورت جسم پر مالش کریں۔ شباب کی تشہیر کرے گا۔

گل اندامی:برگ نیم، برگ انار شیریں،آنبہ ہلدی، برگ حنا ہر ایک ہموزن لے کر سفوف بنائیں۔ کڑوے تیل میں ملا کر چہرہ اور جسم پر خوب مالش کریں۔ ایک گھنٹہ کے بعد غسل کریں، جسم وچہرہ گلاب کے پھول کی مانند ہو جائیں گے۔

رشک قمر:گٹھلی آم، چھلکا آم،ہرڑ ہر ایک دس دس گرام، چھلکا جامن، صندل سرخ، جٹا بانسی، کچور، ناگر موتھا،آنبہ ہلدی، چھلکا سنگترہ ہر ایک 20- 20 گرام۔

جملہ اشیاء کو کوٹ پیس کر سفوف بنا کر عرق گلاب یا عرق کیوڑہ میں پیس کرٹکیاں بنالیں۔ ضرورت کے وقت قدرے لے کر پانی میں ملا کر جسم اور چہرے پر ملیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد غسل کریں اور نرم کپڑے سے جسم کو پونچھیں اور قدرے تیل ناریل چہرے پر ملیں۔ چہرہ مثل بدرمنیر چمک اٹھے گا۔ تجربہ شرط ہے۔

چہرہ پر چیچک کی سیاہی:جب چیچک سے چہرہ کا رنگ کالا پڑ جائے تو صندل سرخ چارگرام، ہلدی ایک گرام،آنبہ ہلدی دو گرام۔

تینوں کو پیس کر کپڑ چھان کر لیں۔ صبح چہرہ دھونے سے پہلے بھینس یا گائے کے کچے دودھ میں پیس کر ملیں۔ اس سے پرانے چھلکے اتر کر چہرہ صاف ہوجائے گا۔ تھوڑی دیر بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو دیں۔ بغیر خوشبو کا ناریل کا تیل مل لیں۔ اللہ تعالی کی مہربانی سے 30 دن میں فائدہ ہو جائے گا۔

امراض کھال:نیم کی چھال، گلو،ہرڑ، آملہ، بابچی، 48- 48 گرام،سونٹھ بورڈ رنگ، پنواڑ کے بیج، چھوٹی پیپل، اجوائن، ہلدی،آنبہ ہلدی، ناگر موتھا، دیودار، گُٹھ، ہر ایک 12- 12 گرام۔

ان سب ادویات کو باریک سفوف کرکے رکھ لیں روزانہ ایک گرام سے تین گرام تک گلو کے کواتھ(کاڑھا)کے ساتھ لینے سے سفید داغ، امراض کھال، چھیپ، کھجلی، داد، پیٹ کے امراض وغیرہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

مندرجہ بالا نسخہ جات سے آپ لاجواب فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

آنبہ ہلدی (Mango Ginger)

دیگر نام: ہندی میں کرپورا،سنسکرت میں امرگندھا اور لاطینی میں Curcuma Amada پنجابی میں چواں ہلدی ،گجراتی میں آنبا ہلد ر،سندھی میں نر ہنیڈ ،بنگالی میں آم آور۔

فیملی:Zingberaceae

ماہیت:نارج کے مانند ایک خوبصورت درخت کی جڑ ہے۔جو ہلدی کی مانند لیکن اس سے موٹی لمبی اور بڑی ہوتی ہے اور بہت دور تک پھیلتی ہے ۔یہ برسات کے موسم میں پہاڑوں اور جنگلوں میں خودرو بھی پیدا ہوتی اور بوئی بھی جاتی ہے ۔اس کو چین ہلدی بھی کہا جاتا ہےاس کی جڑ پر جھریا ں ہوتی ہیں اور یہ پودا برسات کے آخری نصف حصہ میں پھولا کرتا ہے ۔۔شیریں پھول مہتاب کے سے لگتے ہیں۔اس کی جڑ تازہ توڑنے پر آم کی کیری کی سی خوشبو دیتی ہے۔اس لئے آنبہ ہلدی اور مینگو جنجرکے نام سے منسوب ہے۔اس کا پودا تین چار فٹ اونچا اور ڈنٹھل موٹا سا ہوتا ہے۔

پتے: ہلدی کے پتوں سے بڑے ڈیڑھ فٹ تک ،چھ سات انچ چوڑے تیز نودار ہوتے ہیں۔

پھل:برسات میں چھوٹے چھوٹے ہلکے زرد ،خوب خوشبو دار ہوتے ہیں لیکن اس کی جڑ بطور دوا ء استعمال کی جاتی ہے۔

مقام پیدائش: بنگال،ہندوستا ن میں پنجاب کی ہمالیہ اور جہاں ادرک پیدا ہوسکتا ہے۔یہ پیدا ہوسکتی ہے۔

رنگ: جڑ زرد۔ذائقہ : تلخ اور خوشوبو دار۔

مزاج: گرم وخشک درجہ دوم۔افعال خاص : محلل،مسکن۔مصفی خون۔

استعمال:اورام ومواد کو تحلیل کرتی ہےاور مسکن اور محلل ہونے کی وجہ سے چوٹ زخم اور پھوڑے پھنسیوں جلدی امراض میں بطور ضماد مفید ہے۔اسے انڈے کی سفیدی میں ملا کر لیپ کیا جاتا ہے ۔اس کا منجن منہ کا ذائقہ درست رکھتا ہےاور اس کا ابٹن چہرے کی رنگت کو صاف کرتا ہے ۔زخموں کی جلد بھر دیتاہے۔ نفع، درد شکم، کھا نسی، بخار، فساد خون میں ا ستعمال کر تے ہیں۔

درد شکم میں آنبہ ہلدی اور نمک سیاہ کا سفوف جبکہ خشک کھانسی میں آنبہ ہلدی اور نمک خورونی کو سفوف کر کے کھلاتےر ہیں۔

نفع خاص: ضربہ و سقطہ (چوٹ کے لئے) بدل: ہلدی

مقدار خوراک: دو سے تین ماشے (۲، ۳ گرام)۔

مرکبات: تکمید برائے مجلوق،تکمید برائے ضربہ وسقطہ اور دیگر سفوف

کیمیاوی تجزیہ: آئل Essential رال ،شکر ،گوند ِآرگینک ایسڈ اور لاکھ پائی جاتی ہے ۔

مجرب: آنبہ ہلدی کا سفوف بنا کر روغن کنجد میں ملا کر ضربہ وسقطہ میں لگائیں جلد پر نیل پڑ جانے اور درد کو تسکین دینے میں لا جواب ہے۔( حکیم نصیر احمد)

تاج المفردات

(تحقیقاتِ)

خواص الادویہ

ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق

ShareTweetPin
Previous Post

بالوں کی حفاظت کے قدرتی طریقے

Next Post

انیسوں (Aniseed)

Next Post
aniseed

انیسوں (Aniseed)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

زمرے

طب و حکمت

© 2018 طب و حکمت

اہم فہرست

  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں

ہمیں فالو کریں

No Result
View All Result
  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
    • الف
      • اندرجوتلخ
      • اندرائن / تُمہ/ حنظل
      • اسپند (حرمل)
      • اشوک۔ اشوکا
      • آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی
      • انیسوں
      • ایشر
      • اتِیس تلخ
      • اجوائن خُراسانی
      • ازخر۔ لیمن گراس
      • اسپغول مسلم
      • اجمود(وَل اجوائن)(کرفس)
      • اسطو خودوس
      • املی
      • اننت مُول۔ساروا
      • اُونٹ کٹارہ
      • ایلو۔مُصّبر
    • ب
      • بھنگرہ
      • بھنگ
      • بِھنڈی
      • بہمن سرخ و سفید
      • باجرہ
      • بانس
      • بارتنگ سبز
      • بابچی
      • بداری کند۔ کھیر بدار
      • بچھناک( میٹھا تیلیہ)
      • بداری کند
      • بابونہ
      • بسفائج
      • بجورا
      • بھوج پتر
      • بتھوا چینوپوڈیم
      • بُبول( کیکر)
      • بتھوا
      • بْکل (مولسری)
      • بلادر- بھلاوا
      • بلیلہ یا بہیڑہ
      • بلی لوٹن- بادر نجبویہ
      • بادام
      • برہمی
      • برنجاسف
      • بَرنا
      • بسکھپرا( پْنرنواہ)
      • بکائن
      • بنولہ(پنبہ دانہ)
      • بنفشہ
      • بِندال
    • پ
      • پالک
      • پتنگ ۔بکم
      • پتھری توڑ۔پاشان بھید
      • پاپڑا(شاہترہ)
      • پپیتا(ارنڈ خربوزہ)
      • پپلی (فِلفِل دراز)
      • پاٹلا۔پاڈھل
      • پارس پیپل
      • پٹول۔پَروَل
      • پُٹھکنڈا(چرچٹہ)
      • پنواڑ چکر مرد
      • پلاس (ڈھاک)
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں

© 2018 طب و حکمت