پیر, جنوری 18, 2021
tibbohikmat
  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
    • الف
      • اندرجوتلخ
      • اندرائن / تُمہ/ حنظل
      • اسپند (حرمل)
      • اشوک۔ اشوکا
      • آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی
      • انیسوں
      • ایشر
      • اتِیس تلخ
      • اجوائن خُراسانی
      • ازخر۔ لیمن گراس
      • اسپغول مسلم
      • اجمود(وَل اجوائن)(کرفس)
      • اسطو خودوس
      • املی
      • اننت مُول۔ساروا
      • اُونٹ کٹارہ
      • ایلو۔مُصّبر
    • ب
      • بارتنگ سبز
      • بابچی
      • بابونہ
      • بسفائج
      • بھوج پتر
      • بادام
    • پ
      • پاپڑا(شاہترہ)
      • پاٹلا۔پاڈھل
      • پارس پیپل
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
    • الف
      • اندرجوتلخ
      • اندرائن / تُمہ/ حنظل
      • اسپند (حرمل)
      • اشوک۔ اشوکا
      • آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی
      • انیسوں
      • ایشر
      • اتِیس تلخ
      • اجوائن خُراسانی
      • ازخر۔ لیمن گراس
      • اسپغول مسلم
      • اجمود(وَل اجوائن)(کرفس)
      • اسطو خودوس
      • املی
      • اننت مُول۔ساروا
      • اُونٹ کٹارہ
      • ایلو۔مُصّبر
    • ب
      • بارتنگ سبز
      • بابچی
      • بابونہ
      • بسفائج
      • بھوج پتر
      • بادام
    • پ
      • پاپڑا(شاہترہ)
      • پاٹلا۔پاڈھل
      • پارس پیپل
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
tibbohikmat
No Result
View All Result
Home جڑی بوٹی الف
abrak

ابرک (کوکب الارض)Talc Mica

یہ ایک معدنی چیز ہے اور آیورویدک میں اسے اُپ دھات میں شمار کرتے ہیں۔ اس کے چوڑے چوڑے ورق ہوتے ہیں جنکے کئی طبق ایک پر ایک چسپاں ہوتے ہیں۔ اگر اس کے ورک کو الگ کرکے دیکھیں تو آر پار شیشہ کی طرح نظر آتا ہے۔

اقسام:اس کی کئی اقسام ہیں:( 1) سفید ( 2) سیاہ۔

سیاہ کی چند اقسام:(1) ناگ، جوآگ پر رکھنے سے سانپ کی طرح پھنکار تا ہے۔( 2)مسن، جو مینڈک کے رنگ کا ہوتا ہے اورآگ پر رکھنے سے چٹ چٹ کرتا ہے۔( 3)پنک ، جو زرد رنگ کا ہوتا ہے اور آگ پر رکھنے سے زرد رنگ کا دھواں دیتا ہے۔( 4) گگن، جو شبنم کی مانندآسمان سے گرتا ہے۔ اہل صنعت اسے بہت اچھا مانتے ہیں۔ سیا ہ ابرک کا کشتہ رنگت میں سرخ ہوجاتا ہے اور سفید ابرک کا سفید یا بادامی رنگ ہوتا ہے۔

مزاج:سرد دوسرے درجہ میں اور خشک تیسرے درجہ میں۔

طبی خواص:خونی اور جگری دستوں کو مفید ہے۔ پتھری کو توڑتا ہے، پیشاب کی نالی کے پرانے زخموں اور جریان و بخار کو مفید ہے۔ اس کا طلاء سینہ اور چھاتیوں کے ورم کو نافع ہے،منی کو غلیظ کرتا ہے۔ رکاوٹ لاتا ہے نکسیر کو بند کرتا ہے، بواسیر اور نواسیر کو کو فائدہ بخشتا ہے۔

کیمیاوی خواص:پانی میں حل نہیں ہوتا، تیزاب میں گھل کر نیچے بیٹھ جاتا ہے۔ مولی اور کیلا کے پانی میں حل ہو جاتا ہے۔ آگ میں راکھ نہیں ہوتا صرف پھولتا اور چٹختا ہے لیکن شورہقلمی کے ہمراہ مکلس ہوتا ہے۔قلعی کا پانی سوخت کرتا ہے، پارہ کو عقد کرتا ہے، تانبہ کو سفید کرتا ہے۔

کشتہ جات

 شیر مدار( آک کا دودھ) 50 گرام، قلمی شورہ 20 گرام، کھرل کر اس میں کوٹا ہوا ابرک سفید ملا کر کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر کلیا میں رکھ کر گل حکمت کرکے دس کلو اُپلوں کی آگ دیں۔ اوّل تو پہلی آنچ میں کشتہ ہو جائے گا۔ اگر نہ ہو تو 20گرام قلمی شورہ قدرے پانی میں کھرل کرکے اس خام کشتہ کو ساتھ کھرل کرکے ٹکیہ بنا کر اسی طرح دس کلو کی ایک اور آنچ دیں۔ عمدہ کشتہ ہوگا۔ پھر اس کشتہ کو پانی میں گھول کر تہہ نشین کریں۔ اوپر سے پانی نتھار دیں۔ اسی طرح ایک دو بار کریں تاکہ قلمی شورہ کا اثر نکل جائے، پھر سکھا کر استعمال کریں۔

فوائد:ہر قسم کے بخار کو دور کرکے پیشاب کی نالی کے زخموں کو فائدہ دیتا ہے، جریان اور احتلام میں مفید ہے، بواسیر اور نکسیر کو دور کرتاہے۔

خوراک:ایک رتی صبح و شام بالائی میں دیں۔

ابرک محلوب کو شیرہ پھول دھتورا کے پتوں میں چار پہر کھرل کرکے کلیامیں بند کرکے دس کلو اُپلوں کی آگ دیں اسی طرح 40 بار عمل کریں، یہ ایک نایاب کشتہ تیار ہوگا۔

فوائد:مردانہ کمزوری اور سرعت کے لئے اور صفراوی بخار و کے لئے ازحد مفید ہے۔

خوراک:ایک رتی کی مقدار میں صبح و شام بالائی میں دیں۔

ابرک سیاہ محلوب کو ارنڈسرخ کے رس میں خوب کھرل کریں۔ پھر کلیامیں بند کرکے گج پٹ کی آگ دیں۔ اسی طرح تین بارکریں۔ سرخ رنگ کا کشتہ تیار ہوگا۔

فوائد:اعلیٰ درجہ کا مقوی ہے۔

اگر اس میں ستاور، گھوکھر و سمندر پھل جیسی مناسب ادویات ملا لیں تو ذیابیطس، جلدی امراض، بواسیر، ناسور، دمہ، کھانسی اور جریان کو مفید ہے۔

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

———————————————————————————————-

ابرک (کوکب الارض)Talc Mica

دیگر نام:عربی میں طلق ،فارسی میں ستارہ زمین ،ہندی میں بھو ڈال ،بنگالی میں آابھر،گجراتی میں ابرکھ،جبکہ انگریزی میں ٹالک میکا کہتے ہیں۔

ماہیت: ابرک چمک داریا سیاہ ےیا سفید برا ق ہوتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں۔معدنی چیز ہے جو کہ پرت بہ پرت ہوتے ہیں۔اس میں گند ھک پارہ اور اجزائے اراضی کی آمیزش قدرتی ہے۔ادوایات کے لئے ابرک سیاہ جس کو بجرا برک کہتے ہیں، بہتر جانا جاتا ہے۔شنا خت اسکی یہ ہے کہ رنگت میں شوخ ہو آج میں رھنے میں رکھنے پر اسکی تہہیں نہ کھلیں۔اس میں تڑتڑ کی آواز نہ آئےاور اپنی سختی قائم رکھے۔

رنگ: شفاف سفید اور چمک دار سیاہی مائل ۔ذائقہ پھیکا۔

مزاج: سرد خشک درجہ دوم۔

افعال:قابض،مجفف،حابس ا لدم،مغلظ وممسک منی،مقوی باہ،مصفی خون ،دافع حمیات،مفتح حصاۃ،مثانہ،گردہ،دافع نزلہ زکام اور کھانسی۔

استعمال: اس کا طلاء سینے کے زخم اور پستان کے ورم کو مفید ہے ۔ابرک کو باریک پیس کر سفیدی بیضہ مرغ میں ملا کر مقام ساختہ میں طلاء کرتے ہیں ۔مناسب ادویہ کے ہمراہ امراض سیلان الرحم ،سوزاک ،جریان اور ذیا بطیس شکری مٰیں مفید ہے۔ کشتہ ابرک بلغمی بیماریوں مثلاً کھانسی ،دمہ ،جریان اور سرعت کے لئے بکثرت استعمال کرتےہیں کیونکہ یہ مجفف اور قابض ہے۔اس لئے سیلان ارحم ،سوزاک ،سرعت اور رفت منی میں مفید ہے۔مقوی باہ ہونے کی وجہ سے تقویت باہ اور جریان مٰیں استعمال کرتے ہیں ۔مصفی خون ہونے کی وجہ سے کوڑھ اور دیگر جلدی امراض میں مفید ہے۔جملہ اقسام کے بخاروں حتی کہ تپ دقTB میں بھی مستعمل ہے۔بغیر کشتہ کئے ہوئے ابرک کو باریک پیس کر سفیدی بیضہ مرغ میں ملا کر سو ختگی آتش میں طلا کرتےہیں ۔(قریب بہ سم)

نفع خاص:دافع حمیات ،کھانسی اور ضیق النفس میں مفید ہے۔مضر: گردے کے لئے۔مصلح :تخم کرفس۔بدل: گل قیمولیا (حابس الدم کے لئے)۔

مقدار خوراک:ایک رتی (۱۰۰ ملی گرام) کشتہ ایک سے چار چاول تک۔

نوٹ: کشتہ ابرک بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے ۔پھیپھڑے کے جریان میں مفید ہے میں نیز سوزاک کی حدت کو کم کرتا ہے۔مرکب: حب بخار طبی فارما کو پیا (قرشی لا ہور) ۔

میرے استاد محترم جناب پروفیسر حکیم محمد طارق صاحب (لا ہور) کشتہ ابرک ۱۰۱ آگ دے کر تیار کرتے ہیں جو کی حمیات ،کھانسی ،بلڈ پریشر اور ضیق النفس میں فوراا فا ئدہ کرتا ہے۔

تاج المفردات

(تحقیقاتِ)

خواص الادویہ

ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق

ShareTweetPin
Previous Post

آلو (Potato)

Next Post

اجمود(وَل اجوائن) (کرفس ) (Celery Seeds)

Next Post
celery seeds

اجمود(وَل اجوائن) (کرفس ) (Celery Seeds)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

زمرے

طب و حکمت

© 2018 طب و حکمت

اہم فہرست

  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں

ہمیں فالو کریں

No Result
View All Result
  • سرورق
  • طب نبویﷺ
  • جڑی بوٹی
    • الف
      • اندرجوتلخ
      • اندرائن / تُمہ/ حنظل
      • اسپند (حرمل)
      • اشوک۔ اشوکا
      • آنبہ ہلدی۔ کپور ہلدی
      • انیسوں
      • ایشر
      • اتِیس تلخ
      • اجوائن خُراسانی
      • ازخر۔ لیمن گراس
      • اسپغول مسلم
      • اجمود(وَل اجوائن)(کرفس)
      • اسطو خودوس
      • املی
      • اننت مُول۔ساروا
      • اُونٹ کٹارہ
      • ایلو۔مُصّبر
    • ب
      • بارتنگ سبز
      • بابچی
      • بابونہ
      • بسفائج
      • بھوج پتر
      • بادام
    • پ
      • پاپڑا(شاہترہ)
      • پاٹلا۔پاڈھل
      • پارس پیپل
  • متبادل علاج
  • تاریخ و شخصیات
  • غذااورغذائیت
  • صحت
  • لائف سٹائل
  • فٹنس
  • بیوٹی
  • نقطہ نظر
  • رابطہ کریں

© 2018 طب و حکمت