مضمون : انگور توانائی سے بھرپور
انگور کو عربی میں عنب اور انگریزی میں گریپ فروٹ کہتے ہیں ۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔ انگور کثیر الغذا پھل ہے ۔ پختہ یعنی پکا ہوا انگور شیریں ہوتاہے ۔اس کے کھانے سے طبیعت میں تازگی اور تسکین پیداہوتی ہے۔
انگور کی اقسام
انگور کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ لیکن قندھاری انگور کھانے میں بہترین ہوتاہے۔ انگور کی تمام اقسام صحت بخش ہیں، یہ مختلف سائز یعنی جسامت، حجم اور رنگ کے ہوتے ہیں ۔ عام طور پر ان کا رنگ پیلامائل سبز ہوتاہے۔ لیکن یہ سرخ ، گہرے جامنی یا سیاہ رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔اس میں ایک یا دو بیج بھی ہوتے ہیں۔ بڑے انگوروں کے بیج سخت ہوتے ہیں اور چھوٹے انگور میں زیادہ سخت بیج نہیں ہوتے، انگور بیج کے بغیر بھی ہوتے ہیں۔ بڑے انگوروں کو سکھانے کے بعد منقی اور چھوٹے انگوروں کو سکھانے کے بعد کشمش بناتے ہیں۔ مختلف اقسام کے ا نگوروں کی تاثیر میں بھی کچھ فرق ہوتا ہے۔کئی صدیوں سے انگور مختلف امراض میں بطور دوا بھی استعمال ہو رہے ہیں۔
انگور میں موجود غذائی اجزاء نہ صرف صحت بخش ہیں بلکہ کئی امراض کی روک تھام میں بھی معاون ثابت ہوتےہیں جیسے انگور قبض کشا ہیں۔ قبض کو دور کرتے ہیں ۔ ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتے ہیں ، کینسر اور دل کی بیماریوں کی بھی روک تھام میں مدد کرتے ہیں ۔یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ دائمی بیماریوں جیسے ذیابیطس، کینسر اور دل کی بیماریوں کے علاج میں مؤثر ہیں ۔اس لئے انگور جسمانی صحت کے لیے بہترین ہیں۔
انگور سائز یعنی جسامت میں بیر کی طرح ہوتے ہیں اور یہ بیل پر اگتے ہیں جہاں یہ گچھوں کی صورت میں اگتے ہیں ۔ یہ پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ دنیا بھر میں سالانہ 72 ملین ٹن سے زیادہ انگور اگائے جاتے ہیں۔ کیونکہ یہ نہ صرف تازہ بطور پھل یا خشک میوے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں بلکہ ان کی شراب بھی بنائی جاتی ہے۔ انگور قوت بخش یعنی توانائی سے بھرپور پھل ہے۔ یہ انتہائی لذیذ اور خوش ذائقہ کھانے میں بھی آسان ہیں کیونکہ کچھ پھل ایسے ہیں جو بچے اور بوڑھے افراد کے لئے ان کو کھانا مشکل ہوتاہے جیسے سیب ، انار ، امرود وغیرہ لیکن انگور ایسا نرم پھل ہے جسے بوڑھے اور بچے بھی آسانی سے کھاسکتے ہیں ۔ یہ نہ صرف جسم کو صحت و توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے حفاظت کا ذریعہ بھی ہے۔
غذائی اجزا
انگور میں کئی اہم غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔کیلوریز، ربوفلاوین ،پروٹین،،کاربوہائیڈریٹ ، و ٹامنز وٹامن سی، وٹامن K، چربی ،فائبر،تھامین ، ،پوٹاشیم، کاپر،مینگنیج اس کے غذائی اجذاء ہیں۔ انگور سے وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور لوٹین جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بھی حاصل ہوتے ہیں۔
انگور کے فوائد
انگور میں 1,600 سے زائد پودوں کے مرکبات یعنی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات پائے جاتے ہیں انگور میں موجود یہ اعلیٰ قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ اجذاء دائمی بیماریوں کو روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات سے خلیات کی حفاظت اورمرمت بھی کرتے ہیں ۔اینٹی آکسیڈنٹس کی سب سے زیادہ مقدار انگورکی جلد اور بیجوں میں پائی جاتی ہے۔یہ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرنےمیں بھی مفید ہیں۔ انگور جسم میں خون کی کمی کو بھی دور کرتاہے۔
1۔ نظام انہضام
انگورر زودہضم ہوتا ہے۔یہ نرم ہوتاہے۔ اس کے کھانے سے طبیعت میں گرانی پیدانہیں ہوتی ہے۔ عمل انہضام کی کارکردگی کو بہتر کرتاہے ۔
2۔ صالح خون پیداکرتاہے
یہ مصفی خون بھی ہے اور جسم میں تازہ ، صالح اور صحت مند خون پیدا کرتا ہے۔ جسم کو فربہ اور پرکشش بناتاہے۔ یہ پیشاب آور بھی ہے۔
3۔ معدے کے لئےمفید
یہ آنتوں کو صاف کرتا اور معدہ اور آنتوں کو طاقت دیتاہے ۔معدے کی تیزابیت کو دور کرنےمیں مفید ہے۔ اور السر کے مرض میں بھی افاقہ کرتاہے۔
4۔ کینسر کی روک تھام میں مؤثر
انگور کا عرق یا رس بڑی آنت کے کینسر کے خلیوں کی نشوونما اور پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دو ہفتوں تک روزانہ 1 پاؤ انگور کھانے سے بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں کافی کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انگور کا عرق چھاتی کے کینسر کے خلیوں کی نشوونما اور پھیلاؤ کو بھی روکتا ہے۔ اور مختلف قسم کے کینسر سے بھی محفوظ رکھ سکتاہے۔
5۔ امراض قلب کے لئے صحت بخش
انگور کھانا امراض قلب کے لئے مفید ہے۔ اس میں شامل پوٹاشیم کی معدنیات بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھتی ہے اس لئے یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ اگر جسم میں پوٹاشیم کی مقدار کم ہو جائے تو ہائی بلڈ پریشر، امرض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
6۔ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے
انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات جسم میں کولیسٹرول کے جذب ہونے کی صلاحیت کو کم کر کےہائی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں ۔ یہ ذیابیطس سےبھی ب محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ اینٹی آکسیڈینٹ اجذاء خون میں شکر کی سطح کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ یعنی بلڈ شگر کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں انگور میں موجود مرکبات ہائی بلڈ شوگر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
7۔ آنکھوں کے لئے مفید
انگور میں پائے جانے والے پلانٹ کیمیکل آنکھوں کی عام بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔یہ موتیابند اور ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی آنکھوں کی بیماری سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
8۔ دماغ کے لئے صحت بخش
انگور دماغی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں ۔ اس کے استعمال سےدماغی صلاحیتوں کی فعالیت میں اضافہ ہوتاہے۔ اس سے یاداشت میں اضافہ ہوتاہے اور مزاج پر بھی خوشگوار اثر پڑتاہے۔درد شقیقہ میں اس کا رس درد کو کم کر نے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔
9۔ ہڈیوں کے لیے مفید
انگور میں شامل کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، مینگنیج اور وٹامن K جیسے معدنی غذا ئی اجزاء ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لئے بہت مفید ہیں ۔ وٹامن K ہڈیوں کی مضبوطی ، صحت مندی اور خون کو جمنے سے روکنے میں مدد کرتاہے۔ آسٹو پوروسسیس کےمرض کا علاج بھی ہے۔
10۔ بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن سے حفاظت
انگور میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن سے محفوظ رکھنے اور ان کے علاج میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں اور طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی ضروری ہیں۔
انگور وٹامن سی حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہیں، وٹامن سی انسا نی صحت و تندرستی کے لئےایک ضروری غذائی جذ ہے ۔ اس میں شامل وٹامن سی جو مدافعتی نظام پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔
11۔ بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتاہے۔
انگور میں ایسے غذائی اجذاء پائے جاتے ہیں خا ص طور پر ریسویراٹرول جو عمر میں اضافہ کرتے ہیں اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔
12۔ سوزش کو کم کرکے دائمی بیماریوں سےبچاتا ہے۔
انگور دائمی بیماریوں جیسے گٹھیا کینسر، ، ذیابیطس، اور امراض قلب کی روک تھام اور علاج میں معاون ثابت ہوتاہے۔ انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجذاء ، جیسے ریسویراٹرول، سوزش کو کم کرتے ہیں اور کینسر، دل کی بیماری اور ذیابیطس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
13۔ قوت مدافعت میں اضافہ
انگور مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے
14۔ جلدی مراض
انگور جلدی امراض میں بھی مفید ہے کیونکہ اس میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ اجذا ء پائے جاتے ہں۔ جو جلدی امراض کا علاج ہیں اس کے کھانے سے جلد بھی پر رونق ، جواں اور صحت مند ہوجاتی ہے۔