مختلف نام:
مشہور نام انناس(benefits of pineapple)۔ ہندی انناس۔ سنسکرت اناساں۔ مراٹھی انس ۔گجراتی انی نس،انارس۔ بنگالی انارس۔انناس۔ تیلگو اناشپنڈد۔ انگریزی میں پائن ایپل(Pine Apple) او لاطینی میں انانس سیٹی وس (AnanasStativs) کہتے ہیں۔
شناخت:
ایک مشہور رس دار پھل ہے۔ اس پھل کے درمیان کا سخت حصہ نقصان دہ ہوتا ہے، اسے کھانے کے کام میں نہیں لانا چاہئے۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ انناس کو روزہ یا برت کے دنوں میں خالی پیٹ کھانے سے یہ زہریلا اثر پیدا کرتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال (pineapple remedies) نہیں کرنا چاہئے۔
انناس آسام، بنگال، ہمالیہ کی ترائی، خاص طور پر پیلی بھیت میں زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ آسام کا انناس بہت مشہور ہے، یہاں سے ہی ہمارے ملک کے تمام شہروں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔
مزاج:
سرد وتر۔
ماڈرن تحقیقات:
انناس میں پروٹین، شکر، نمکیات نشاستہ (benefits of pineapple) پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اندر وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس سے یہ عام کمزوری و ہڈیوں کی کمزوری کے لئےبھی بہت فائدہ مندہے۔
خوراک:
بقدر مناسب عام طور پر اس کا شربت بنا کر استعمال میں لایا جاتا ہے، مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔ موسم گرما میں اس کارس نکال کر استعمال (pineapple remedies) کرتے ہیں۔
فوائد:
انناس ایک خوش مزہ اور خوشبودار پھل ہے اور اکثر لوگ اسے بہت ہی پسند کرتے ہیں۔انناس مفرح ہے۔ دل کو طاقت دیتا ہے، موسم گرما میں پیاس کی شدت کو تسکین دیتا ہے، پیشاب لاتا ہے جس سے مثانہ و گردہ کے فضلات صاف (benefits of pineapple) ہو جاتے ہیں۔ گرم مزاج والوں کے لئے تو بہت ہی مفید ہے۔ اگر گرمی کی وجہ سے طبیعت گری رہتی ہو ،دل دھڑکتا ہو اور بھوک اچھی طرح نہ لگتی ہو تو اس کا رس (pineapple remedies) پینے سے ہی ساری شکایتں دور ہو جاتی ہیں، پیشاب خوب لاتا ہے۔اگر گردہ و مثانہ میں پتھری ہو تو وہ بھی نکل جاتی ہے۔ جن لوگو ں کو بار بار پتھری بنتی رہتی ہو یاریگ آتی رہتی ہو انہیں اس کے استعمال سے خوب فائدہ ہوتا ہے۔
اننا س کو چھیل کر دانوں وغیرہ سے صاف کر کے اس کی قاشیں بنائیں اور پھر ان قاشوں کو کاٹ کر اس کا رس نچوڑیں۔یہ رس 50گرام لے کر اس میں 50گرام عرق گلاب شامل کریں اور مصری یا چینی سے میٹھا کرکے پئیں۔گرم بخاروں میں بہت ہی مفید ہے۔
کردہ و مثانہ کی پتھری اس سے دور ہو جاتی ہے،یرقان کو بھی مفید (benefits of pineapple) ہے۔انناس مقوی و ہاضم بھی ہے، پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے، اس کے پتوں کا رس نکال کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں،کمزورئ دل اور کمزورئ جگر میں توبہت ہی فائدہ مند ہے۔اس کا لگاتار استعمال یرقان کو دور کردیتاہے،جسم کو موٹا کرتا ہےاور اعضائے ہضم ک (pineapple remedies) ے فعل کو بڑھاتاہے۔
انناس کے آسان طبی مجربات
پیٹ کے کیڑے:
تھوڑا تھوڑا پکا انناس کھانا کھانے کے بعد کھاتے رہنے سے کچھ ہی دنو ںمیں پیٹ کے کیڑے دور ہو جاتے ہیں۔
بخار:پکے انناس کے25 گرام رس میں3گرام شہد ملاکر استعمال کرنے سے پسینہ آکر بخار کم ہوجاتا ہے۔
چہرہ کی سوجن:
روزانہ انناس کا پکا پھل استعمال کرنے سے اور خوراک میں صرف دودھ لیتے رہنے سے سات آٹھ دن میں فائدہ ہونے لگتا ہےاورپندرہ دن میں مکمل آرام آجاتا ہے۔پورے جسم کی سوجن ،پیشاب کی رُکاوٹ ،پیشاب میں البیومن جاتا ہو جگر بڑھ گیا ہو ،بھوک نہ لگتی ہو،سب عوارضات کےلئے بہت ہی مفید (benefits of pineapple) ہے۔
لولگنا:
لو لگنے پر انناس کا پکا پھل استعمال کرانا بہت ہی مفید ہے۔
بد ہضمی:
پکا پھل انناس ،کالی مرچ وسینڈھا نمک کے سفوف کےساتھ کھانےسےبد ہضمی کا عارضہ دور ہوجاتاہے۔
خناق کا علاج:
اس بیماری سے گلے میں ایک جھلی سی بن جاتی ہےجس کی وجہ سےبیمار پانی پینےمئں بہت تکلیف محسوس کرتاہے۔انناس اس بیماری کی ایک لاجواب دوا ہے۔انناس کےچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر کچل ڈالیئے اور اس کا رس نکالئے۔اب بیمار کو گرم پانی کی کلیاں کراکر انناس کارس (pineapple remedies) ایک چمچہ اس کے منہ میں ڈال دیں ۔مریض پہلی دفعہ اس رس کو گلے سے نیچے اتار نہیں سکے گالیکن اس کےلئےفکر نہ کریں۔مریض اس رس کو بے شک کلیوں کی مانند باہر نکال دے۔بس ایک ہی بار انناس کا رس خناق کو پگھلا دے گا ۔آپ اس جھلی کو احتیاط سے چاندی کے چمچہ سے کھرچ دیں۔انناس کا رس پلانا اور کھرچنا جتنا مریض برداشت کر سکے، کرنا چاہئے۔تھوڑی دیر کے بعد رس پلانا چاہئے۔یاد رہے کہ چار چھ ماہ کے بچے اس رس کو بڑے شوق سے پی لیتے ہیں لیکن خناق کا مریض اسے نہیں پی سکتا ،یا پینے میں تکلیف محسوس کرتا ہے۔انناس کا رس خناق کی ایک لاجواب دوا ہے۔
ڈاکٹر مترسین لکھتے ہیں کہ اس میں استعمال ہونے والا چمچہ چاندی کا ہی ہونا ضروری ہے۔اسے گلے میں ڈالنے سے پہلے ہر بارگرام پانی سے صاف کرلینا چاہئے۔
یرقان و امراض جگر:
شیرہ انناس 100گرام میں ذرا سا نمک لاہوری ملا کر صبح و شام پندرہ یوم متواتر کھلائیں۔اس سے صاف خون بکثرت پیدا ہوتا ہے اور یرقان و جگر کے امراض دور ہوجاتےہیں۔
ہچکی :
شیرہ انناس 50گرام قدرے مصری کوزہ ملاکر چاٹ لیا جائے،چند خوراکوں میں ہچکی بند ہو جائے گی۔
آنکھ سے پانی بہنا اور آنکھ کی سرخی و درد آنکھ :
انناس کا پانی کپڑ چھان کر کے چند بوند آنکھ میں ڈالیں،آنکھوں میں ٹھنڈک پڑ جاتی ہے۔
آنکھوں کی سوزش:
گودہ انناس ململ کے کپڑے میں رکھ آنکھوں پر باندھیں آرام آجائے گا۔
بواسیر کے مسے:
انناس کا گودا باریک پیس کر مسوں پر باندھیں۔۔
پھوڑا اور ورم :
انناس کا چھلکا باریک پیس کر پھوڑے پر لیپ کریں۔اس سے پھوڑے کو آرام آجائے گا۔
بچھو و بھِڑ کا کانٹا:
انناس کے پتوں کا رس کپڑ چھان کر کے ڈنک والی پر جگہ پر پھریری سے لگائیں ،فائدہ ہو گا۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
انناس(Pine Apple)
لاطینی میں:
AnansStiveaفیملی: Bromeliaceae
دیگرنام:
بنگالی میں انارس ‘ہندی میں پاروتی ‘انارس اور انگریزی میں پائین ایپل کہتے ہیں۔
ماہیت:
اس کا پودا کانٹے داردویاتین فٹ اوربعض جگہوں پر چار فٹ تک بھی او نچا ہوتا ہے۔اس کی ڈالیوں کے اگلے حصے کوکاٹ کر بویا جائے تو یہ
پودابن جاتا ہے۔جڑگھیگورا کی طرح پتے اورپودا کیو ڑے کے پودے سے مشابہ ہوتا ہے۔پتوں کے درمیاں سے شاخ نکلتی ہے۔پودے کے
درمیاں سے جو چھوٹے تنے یا شاخیں نکلتی ہیں ان پر بہت چھوٹے چھوٹے نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں۔اور ان کے جھڑ جانے پر انہی شاخوں پر لمبوتر ی با لیاں سی لٹکتی ہیں جو بڑھ کر پھل انناس بن جاتا ہے۔ پھل کے اوپر کانٹے دار سبز رنگ کے پتے ہوتے ہیں جن کو تاج کہا جاتا ہے۔ اس کو چھیل کر کھاتے ہیں۔
مقام پیدائش:
پاکستان اور ہندوستان۔
مزاج:
سرد تر درجہ دوم۔
افعال: مفرح اور مقوی قلب ،مسکن صفراء مدربول،مخرج کرم شکم۔
استعمال:
بعض اوقات انناس سے پیٹ میں دردپیدا ہوتاہے۔لہٰذا نہارمنہ اورحاملہ عورت کونہیں کھانا چاہیے۔اس کو دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتاہے۔کیونکہ کم یاب اورمہنگا ہوتاہے۔اس لیے عام لوگ اس کو استعمال نہیں کرسکتے۔
یہ مفرح اورمقوی قلب ہے۔اور خفقان حارمیں مفید (benefits of pineapple) ہے۔گردے اورمثانے سے سینگ اور ریگ خارج کرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔قبض کیلئےبھی مفید ہے۔
اس کا رس ڈفتھیریا (خناق) کے مریض کو پلانا مفید ہے کیونکہ خناق کی جھلی کو گلانے کے لئے اکسیر ہے۔ اس کر رس ذیابیطس کے مریض کے لئے بھی مفید ہے۔اس کے پتوں کا رس (pineapple remedies) پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔ مدر بول ہونے کی وجہ سے اس کا رس سوزاک اور پیشاب کی جلن میں مفید ہے۔
کچے پھل:
کو کالی مرچ اور نمک سیندھا کے ساتھ کھانا بد ہضمی میں مفید ہے اور شہد کے ساتھ آنتوں کے لئے مفید ہے۔پیٹ کے کیڑوں (pineapple remedies) کو خارج کرتا ہے۔
رس انناس دس ملی لیٹر ‘ ہینگ بریاں 100ملی گرام‘ادرک کارس نمک سینڈ200+200ھا ملی گرام ملاکر دینے سے عظم طحال ‘ ہاؤگولہ اور پیٹ درد میں مفید ہے۔
انناس ملین معرق‘ مدرہے دل وجگر ،دماغ اورمعدہ کو تقویت دیتا ہے۔صفراء کی گرمی کامسکن ‘ یرقان اور خفقان کادفع (benefits of pineapple) ہے۔بعض لوگ اس کی شیرینی سے میٹھے چاول پکاتے ہیں۔ کچاانناس زیادہ مقدار میں مسقط حمل ہے۔پختہ انناس اور مریا میں وٹامن سی باافراط ہوتی ہے۔اس لیے مانع سکروی ہے۔
نفع خاص:
ادارارحیض۔مضر:ترشی کی وجہ سے حلق میں خراش ۔
مصلح:
اس کو دھونا اور لیموں کی ترشی اور شکر ملانا۔بدل:بہی اورسیب وغیرہ۔
کیمیاوی اجزاء:
کاربوہائیڈریٹس13.7 فیصد ‘پروٹین.4 فیصد ‘وٹامن اے‘ وٹامن سی ‘کیلشیم‘ شکر ‘ نمکیات‘ایسڈ اور آئرن ہوتے ہیں۔
ان افادیت کی وجہ سے یہ خون کے اجزائے ترکیبی کو قائم کھنے اور عام جسمانی کمزوری ‘ خصوصاًہڈیوں کی کمزوری کودور کرنے کے لئے مفید (benefits of pineapple) ہے۔
انناس سوگرام (100)کھانے سے58 کیلوری حاصل ہوتی ہیں۔
اہم بات:
انناس کا زیادہ تر مربہ بنایا جاتا ہے۔اور یہی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔جو خاص طور پر بیکری والے پائین ایپل کیک اور بعض ہوٹلوں پر کثرت سے استعمال (pineapple remedies) ہوتاہے۔
مشہورمرکبات:
شربت انناس ‘مربہ انناس(مفرد)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق