خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: ادرک
ادرک (ginger history) کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ قران مجید اور احادیث مبارکہ میں بھی ادرک کا ذکر ہے۔ قران مجید میں سورہ الدھر کی آیت نمبر17 میں ارشاد ہوتا ہے کہ
ترجمہ : اور جنت میں ان کو ایسے جام پلائے جائیں گے جس میں زنجبیل ملا ہوا ہوگا ۔
ادرک ایسی بے مثال سبزی ہے جو مختلف کھانوں کو لذیذ بنانے اور ان کی تاثیر (ginger benefits) بدلنے کے کام میں آتی ہے ۔
اسے اردو ، ہندی اور پنجابی میں ادرک، عربی اور فارسی میں زنجبیل ، اور انگریزی میں جنجر کہتے ہیں۔ تازہ اور خشک ادرک کا ذائقہ کچھ مختلف ہوتا ہے ۔ خشک ادرک کو سونٹھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عام طور پر اکثر لوگ اسے سبزی مانتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے جڑی بوٹی اور مصالحے کا نام بھی دیتے ہیں۔
ادرک کی تاریخ (ginger history) ہزاروں سال پرانی ہے ۔ کہتے ہیں کہ اس کی تاریخ پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے ۔ اور یہ بھی کہ یہ مشرق وسطیٰ جنوب اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہو ئی اور پھر اس کی اہمیت و افادیت کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک میں وسیع پیمانے پر اس کی کاشت کی گئی ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہندوستانیوں اور قدیم چینیوں نے عام بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے ایک ٹانک کے طور پر ادرک کی جڑ کا استعمال کیاتھا ۔عرب تاجروں کے ذریعے جب یہ یونان پہنچی اور یونانی طب اسکے فوائد (ginger history) سےآگاہ ہوئے تو یہ یونانی طب کی ادویات کا حصہ بن گئی ۔ زمانہ قدیم سے یونانی طب ، آیوروید اور دیسی ادویات میں ادرک کو بطور دوا ادویات میں شامل کیا جاتا ہے اور یہ بہت سے امراض کا شافی علاج بھی ہے۔
ادرک مختلف وٹامن اور معدنیات فراہم کر تی ہے۔ اس میں کیلشیم ، تانبا ، پانی ، آئرن ، میگنیشیم ، فاسفورس ، پوٹاشیم ، سیلینیم ، سوڈیم اور زنک شامل ہوتے ہیں ۔
وید کے ماہرین کہتے ہیں کیونکہ اس میں مندرجہ بالا غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں اس لیے یہ نظام انہضام اور نظام تنفس کے لیے بہترین (ginger benefits) ہے۔ اور اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں ۔ ادرک ہماری صحت کی ضامن، حیرت انگیز فوائد کی حا مل اور کئی بیماریوں کے علاج میں اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں تو کھانا جلد ہضم ہو جائے گا یہ قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔ زکام، کھانسی، سینے کی جکڑن،بہتی ہوئی ناک یا سر درد میں ادرک کو شہد کے ساتھ یا چائے کے قہوہ میں اچھی طرح ابال کر پئیں تو ان بیماریوں میں شفا ہوگی۔ یہ قبض کو بھی توڑتی ہے اور پیٹ درد کو آرام ملتا ہے۔ اس سے اعصاب بھی مضبوط ہوتے ہیں ۔ بلغم دور کرتی ہے۔ یہ آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی مفید (ginger benefits) ہے۔ ادرک کا رس یا پانی جِلدی امراض کے لیے مفید ہے ۔ ہنری ہشتم نے اسے طاعون کا علاج بتایا ۔ ، جوڑوں کے درد کو دور کرتا ہے، دل کے عضلات کو مضبوط بناتا ہے ۔ متلی ،قے اوربدہضمی کی شکائت اور معدہ کی تیزابیت کو بھی دورکرتا ہے ۔ ادرک چبانے سے ادرک سے نکلنے والے رس سے گلا صاف ہوتا ہے، گلے کی خراش میں بھی مفید ہے
ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی تکلیف ہو تو پھر خشک ادرک کا استعمال کرنا چاہیئے ۔