نکسیر ناک سے خون کے بہنے کی ایک کیفیت کا نام ہے۔ یہ بذات خود کوئی بیماری نہیں بلکہ دیگر کئی ایک بیماریوں میں سے کسی ایک بیماری کے ہونے کی علامت ہے۔ ناک کی کچھ ایسی بیماریاں بھی ہیں جن کی وجہ سے ناک سے خون جاری ہو سکتا ہے ۔جن میں ناک کے اندر لگنے والا زخم یا کوئی بیرونی چوٹ،کوئی باہر سے گھسی ہوئی شے،ناک کی رسولیاں یا نواصیر، ناک کی پرتوں میں کیڑے پڑ جانا ، خناق چیچک یا خسرہ جیسی خطرناک بیماریاں،اور ایسی بیماریاں شامل ہیں جن سے خون کی نالیاں پھیل جاتی ہیں۔بلڈ پریشر میں زیادتی، خون کا سرطان ،بہت زیادہ بلندی سے چھلانگ لگانے سے یا زیادہ گہرے سمندر کی تہہ میں جانے سےبھی نکسیر جاری ہو جاتی ہے ۔ ناک سے بہتا خون دیکھنا مریض کے لیے اور دیکھنے والوں کے لیے دہشت زدہ کر دینے والا منظر ہوتا ہے ۔ اکثر اوقات مریض گھبرا جاتا ہے اس لیے مرض کی وجوہات (Nosebleed) تلاش کرنے کی بجائے خون کو روکنا زیادہ اہم ہوتا ہے کیونکہ مریض کا دل تب ہی تسلی پاتا ہے جب بہتا ہوا خون تھم جائے ۔ ایک مشہور زمانہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ مریض کے سر پر پانی ڈالا جائے۔اگر نکسیر (epistaxis treatment) نہ رکے تو سر پر پانی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ناک پر برف کے ٹھنڈے پانی کی پٹی بھی رکھی جا سکتی ہے ۔بعض اوقات اتنی سی کوشش کرنے سے ناک سے بہتا خون رک جاتا ہے ۔جب نکسیر بند ہو جائے پھر اس بات کا پتہ چلانا چاہئے کہ نکسیر پھوٹنے کی اصل وجہ کیا ہے۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ مریض کو تسلی بھی دینا ضروری ہے ، کیونکہ خون بہنے سے اچھی سے اچھی صحت کے مالک مریض کا بلڈ پریشر بھی گر سکتا ہے ۔خون رک جائے تو مریض کو کوئی ٹھنڈا مشروب گھونٹ گھونٹ کر کے پلانا چاہئے ۔ آئس کریم کو ایسے وقت میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔ طب یونانی میں اس عمل کو بترید کہا جاتا ہے ۔نکسیر کے عمل کو پانی سے روکنے کی ترکیب کوسب سے پہلے غزوہ احد میں استعمال کیا گیا ۔ جنگ میں زخمی ہو جانے والوں کے زخموں کو پانی سے اس وقت تک دھویا جاتا رہا جب تک خون کا بہنا رک نہیں گیا ۔مزبخوش کے پتوں کو ابال کر اگر اس کا پانی گھونٹ گھونٹ پیا جائے اور مسلسل ناک میں ڈالا جائے تو نکسیر نہ صرف رک جاتی ہے بلکہ خون کی نالیوں میں پیدا ہونے والے مسائل بھی دور ہو جاتے ہیں اور خون کی نالیاں اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتی ہیں ۔ اگر کسی مریض کو بار بار نکسیر آتی ہو تو وہ زیتون کے تیل میں کلونجی کو جوش دے کر چھان لے اور صبح شام اپنی ناک میں ڈالے تو نکسیر آنا بند ہو جائے گی ۔ اگر نکسیر آنے کی وجہ سےکمزوری ہو جائے تو شہد کا استعمال اکسیری کیفیت رکھتا ہے جبکہ ناک کی جھلی اگر متاثر ہو جائے تومریض کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال انتہائی مفید ہے ۔
بسیار خوری کے نقصانات
عقلمند جانتے ہیں کہ ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ...