انسانی جسم میں وزن کا بڑھ جانا (gain body weight) یا انسانی جسم میں وزن کا کم ہو جانا (human body weight) دونوں ہی باتیں تشویش کا با عث ہوتی ہیں۔جس سے انسان کی روز مرّہ کی کارکردگی اور روز مرّہ کے معمولات پر فرق پڑتا ہے۔اور دونوں ہی غیر معمولی اور غیرصحت مندانہ باتیں ہیں۔
وزن کے بڑھنےیا کم ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
وزن کا بڑھ جانا : ضرورت سے زیادہ کھانے ، مرغّن غذائیں ، چٹ پٹی غذائیں ، ایسی غذائیں کھانے سےجس میں چکنائی کی مقدارزیادہ ہو، نشاستہ والی اشیاء کھانے سے، کولڈ ڈرنک کے زیادہ استعمال ، زیادہ میٹھا کھانے ، ہر وقت کھانے کی عادت ، اور غیر متوازن غذائیں کھانے سے انسان کے جسم کا وزن بڑھ (gain body weight) جاتا ہے۔
وزن کا کم ہو جانا: اسی طرح ضرورت سے کم کھانے ،غیر متوازن غذائیں کھانے ،مُضرِ صحت غذائیں کھانے سے،یا کسی بھی قسم کا نشہ کرنے اور کسی بھی بیماری کی وجہ سے انسان کے جسم کا وزن کم (human body weight) ہو جاتاہے۔
ہر غذا میں کیلوریز کی ایک خاص تعداد ہوتی ہے۔ جتنی کیلوریز یعنی حراروں کی ضرورت ایک انسانی جسم کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
اگر انسان اُس مقدار یا تعداد سے زیادہ حرارے لے تو وہ فیٹ یعنی چکنائی یا چربی کی شکل میں انسانی جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اور انسانی جسم کا وزن بڑھنا (gain body weight) شروع ہوجاتا ہےاور حد سے تجاوز کرسکتا ہے ۔اسی طرح اگر انسان کے جسم میں کیلوریز یعنی حراروں کی تعداد کم ہو جائے توانسان کا وزن کم ہوجائے گا۔ اور وہ لاغر، کمزوراور بیمار ہو جائے گا ۔
میڈیکل سائنس نے باقاعدہ ایسے گوشوارے ترتیب دے دیئے ہیں کہ عمر ، جنس اور قد کے لحاظ سے کسی انسان کا مناسب وزن کتنا ہونا چاہیئے ۔اسی طرح کیلوریز سے متعلق بھی گوشوارے ترتیب دے دیئے ہیں کہ حجم یا تعداد یا مقدار کے لحاظ سے کس غذا میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں۔
وزن کم یا زیادہ دونوں صورتوں میں انسان بدہئیت ، بدوضع ، بےڈول اور بیمار دکھنے لگتا ہے۔ جب انسان کا وزن بڑھ جاتا ہے تو انسان کا جسم سُستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ وزن کا اثر انسان کے ہڈیوں کے جوڑوں پر بھی پڑتا ہے اور اسے چلنے پھرنے ، اٹھنے بیٹھنے میں دقّت ہوتی ہے۔ وزن کا زیادہ ہونا بھی ایک بیماری ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے
چکنائی والی غذائی یشیاء سے پرہیز کریں ، مرغّن غذاؤں اور چٹ پٹی غذاؤں سے پرہیزکریں۔ جن غذائی اشیاءمیں نشاستہ ہوتا ہے ان کے استعمال سے اجتناب کریں ۔ اپنی غذا میں سلاد کا استعمال لازم کرلیں۔ تازہ سبزیوں خاص کر ہری سبزیوں اور کچّی سبزیوں کا استعمال کریں پھلوں کا استعمال بھی زیادہ کریں۔ ایسے پھل جو چھلکوں سمیت کھائے جا سکتے ہوں انھیں بغیر چھیلے چھلکوں سمیت ہی کھائیں ہروقت کھانے کی عادت چھوڑ کر صرف دو یا تین وقت کا کھانا کھائیں۔ جسمانی کام کریں۔ ورزش کا طریقہ اپنائیں صبح کی سیر اور رات کو چہل قدمی کریں ۔
وزن میں کمی واقع ہو گئی ہو تو متوازن غذا لیں ۔دن میں بار بار کچھ غذائیت سے بھرپور چیزیں کھائیں۔ دودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال نہ صرف طاقت وتوانائی دیتا ہے بلکہ جسم کو فربہ بھی کرتا ہے۔
صحت مندلمبی زندگی کیسے گزاریں
مثالی طور پر، آپ اپنی زندگی بھر صحت مند عادات...