لیموں ایک عام پھل ہے جو عموماً ہمارے روزمرہ کے بہت سےکھانوں میں استعمال ہوتا ہے ۔یہ پھل نہ صرف ایک تازگی بخشنے والا ذائقہ رکھتا ہے بلکہ اس کے متعدد قیمتی فوائد بھی ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کو بہتر بناتے ہیں۔
لیموں وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے ۔ وٹامن سی وہ غذائی جذ ہے جو جو ہمارے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ وٹامن سی نہ صرف جسمانی طاقت وقوت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ جسم میں موجود کولیسٹرول اور زہریلے مادوں کو بھی کم اور خارج کرتا ہے۔
آجکل جسمانی وزن کم کرنا ایک عمومی مسئلہ ہے جس سے اکثر لوگ پریشان ہیں۔ ایک صحت مند اور مناسب جسمانی وزن کا ہونا صحتمندی کی علامت ہے ۔ وزن کم کرنےکے لئے لوگ مختلف طریقےاستعمال کرتے ہیں جو اکثر ناکام بھی ہو جاتے ہیں ۔ اس کے لئے، لوگ مختلف طریقوں کو استعمال کرتے ہیں ۔اس مضمون میں، ہم لیموں کے حیرت انگیز فوائد پر غور کریں گے جو وزن میں کمی کے لئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور جو صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
1: کم کیلوریز
اصل میں جسمانی وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ، جسمانی ضرورت سے زیادہ ،اضافی کیلو ریز کا لیناہے۔ اگر جسمانی ضروریات سے زیادہ کیلوریز لی جائیں تو وہ کیلوریز جسم میں چربی کی صورت اختیار کر لیتی ہیں ۔ جو وزن میں اضافے اور موٹاپے کا سبب بنتی ہیں ۔ اس لئے میڈیکل سائنس بھی وزن میں کمی کے لئے کم کیلوریز والی غذاؤں کے استعمال کی سفارش recommend پر زور دیتی ہے۔ لیموں کے شربت کے استعمال سے طبی فوائد تو حاصل ہوتے ہی ہیں ۔ ایک بڑا فائد ہ یہ ہے کہ تازہ پھلوں کے مشروبات یا دوسرے مشروبات کی بہ نسبت لیموں کے شربت یا لیموں پانی میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں ۔ اس لئے اس کے استعمال سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اور زیادہ کیلوریز والے مشروبات کے بجائے اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔لیموں کا پانی اس قدر کم کیلوریز والا مشروب ہے کہ آدھا لیموں ایک گلاس پانی میں نچوڑنے سے صرف 6 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں ۔
2: ہائیڈریٹ رہنے سے وزن میں کمی
دیگر تحقیق سے یہ بھی ثابت ہے کہ ہائیڈریٹ رہنے سے یعنی مناسب مقدار میں پانی ( خاص طور پر لیموں کا پانی ) کے استعمال سےبھی و زن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔کیوں کہ لیموں میں شامل غذائی اجذاء کی خصوصیات جسمانی وزن کے اضافے میں کمی کرنے میں معاون ہیں۔
جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ ہائڈریٹ رہنا صحتمندی کا ایک اہم جزو ہے۔ جسم کے درجہ حرارت کو ریگولیٹ کرنے سے لے کر تمام جسمانی نطاموں کے افعال کی کارکردگی میں جسم کے ہائڈریٹ رہنےکے عمل کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ ہائیڈریٹ رہنے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کیونکہ ہائڈریٹ رہنے سے جسم میں موجود چربی کم ہوتی ہے ۔ چونکہ لیموں کا مشروب میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔
3: میٹابولزم کو تیز کرنے میں مددگار
لیموں پانی میں موجود وٹامن سی(Vitamin C)اور پانی دونوں ہی میٹابولزم کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ہمارے جسم کو توانائی کی ضرورت ہو تی ہے اور میٹابولزم وہ کیمیائی عمل ہے جس کے ذریعے جسم غذا کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ اس عمل کے دوران کھانے پینے کی اشیاء میں موجود کیلوریز آکسیجن کے ساتھ مل جاتی ہیں ۔ جب میٹابولزم تیز ہوتا ہے تو جسم میں آکسیجن کی مقدار بڑھتی ہے اور اس سے غذا سے حاصل ہونے والی کیلوریز کو جلانے کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے اور کیلوریز جلانے سے جسمانی وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس لئے لیموں کے استعمال سے میٹا بولزم کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انسان موٹاپے سے محفوظ رہتا ہے۔
4: کیلوریز کو کم کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار
کھانے کے ساتھ کم کیلوری والے مشروبات جیسے لیموں کا شربت یا لیموں پانی پینے سے کھانے یا غذاؤں میں شامل کیلوریز کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔ اس لئے یہ غذاؤں میں شامل کیلوریز کی مقدار کو کم کرنے میں معاون ثابت سکتا ہے زیادہ کیلوری والے مشروبات کی بجائے اسے پینا وزن کم کرنے میں مفید اور انتہائی مؤثرہے۔ کیونکہ کیلوریز کے اضافے سے ہی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
5: جسمانی چربی میں کمی واقع ہوتی ہے۔
لیموں میں پائے جانے والے ایسڈ اور فائبر کی مقدار جسم کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ چونکہ یہ جسم کے میٹابولک سسٹم میں اضافہ کرتا ہے جو کہ چربی کو جلانے میں مدد کرتا ہے۔ جس سے وزن میں کمی اور موٹاپہ دور ہوتا ہے ۔
اس لئے لیموں کے پانی کو ایک مشروب کی شکل میں استعمال کرنے سے بھی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ صبح ناشتہ سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نکال کر پئیں۔ اس کے علاوہ صبح کے وقت خالی پیٹ لیموں کے پانی کا استعمال کرنے سے معدہ صحت مند رہتا ہے اور جسم کو طاقت و توانائی فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایک موثر تکنیک ہے جو وزن میں کمی لا سکتی ہے اس سے مختلف دوسرے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں، جیسے تونائی میں اضافہ، ہاضمہ کو بہتر بنانا ، اور توجہ مرکوز کرنا وغیرہ
لیموں کے حیرت انگیز فوائد ،وزن میں کمی کے لئے ایک جادوئی ترکیب سے کم نہیں ہیں۔ اس کے غذائی اجذاء کی خصوصیات کی وجہ سے یہ ایک صحت مند، مستحکم اور قدرتی طریقہ ہے جو جسمانی وزن میں کمی کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ لیموں کو اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کرنا وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ اضافی فوائد بھی پیش کرتا ہے ۔